23 اگست 2012 - 19:30

امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے لکھا ہے امریکہ افغانستان کی جنگ میں ناکام ہوچکا ہے اور اسکی فوجی اسٹراٹیجی بری طرح بے اثر ہوچکی ہے۔

ابنا: لاس اینجلس ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکی فوج پر افغان فوجیوں کے حملے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے اور اس جنگ زدہ ملک میں امن قائم کرنے کی توانائي نہیں رکھتا۔ اس امریکی اخبار نے لکھا ہےکہ امریکی اور نیٹو افواج کے پاس افغانستان سے نکلنے کے علاوہ کوئي اور راستہ نہیں بچا ہے۔ قابل ذکرہے اس امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ اس برس افغانستان میں امریکہ کے دو سو سینتیس فوجی ہلاک ہوئےہیں جن میں سے چالیس امریکی فوجیوں کو افغان فوجیوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ یاد رہے ا فغانستان میں امریکہ اور نیٹو کے فوجیوں کے حملوں میں آئے دن بے گناہ شہری جان بحق ہوتے رہتےہیں، یہ فوجی گھر گھر کی تلاشی لے کر افغاں جوانوں کو گرفتار کرتےہیں اور خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں اس کےعلاوہ مغربی فوجیوں نے قرآن کریم سمیت اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی ہے نیز افغان شہریوں کی لاشوں کی توہین کرکے افغان قوم کے جذبات کو مجروع کیا ہے۔ افغاں عوام کا کہنا ہےکہ جب تک مغربی فوجی ان کے ملک پرقابض ہیں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ افغان عوام نے بارہا احتجاجی مظاہرے کرکے مغربی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
.......

/169